ابنا: دفتر خارجہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی پر تشویش ہے مگر بھارت سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سفارتی دونوں آپشن موجود ہیں۔افغانستان کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان ان کے ملک میں امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان خطے اور پاکستان میں امن کا ضامن ہے۔ مصر کی موجودہ صورتحال پر ان کاکہنا تھا کہ اگلے ماہ او آئی سی کے اجلاس میں اس معاملے کو زیر غور لائیں گے۔
.......
/169